سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس دو روزوقفے کے بعد (آج) پارلیمنٹ ہائوس میں ہونگے

اپوزیشن و حکومتی اراکین بجٹ 2018-19پر بحث کرینگے اور مختلف تجاویز پیش کرینگے

اتوار 6 مئی 2018 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس دو روزوقفے کے بعد (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہونگے ،ْ اجلاسوں کے دور ان اپوزیشن و حکومتی اراکین بجٹ 2018-19پر بحث کرینگے اور مختلف تجاویز پیش کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد(آج )پیر کو ساڑھے 5 بجے سہ پہر پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا۔

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن و حکومتی اراکین اسمبلی بجٹ 2018-19ء پر بحث کریںگے جبکہ اس حوالے سے تجاویز بھی دیں گے۔سینیٹ کااجلاس دو روزہ وقفے کی بعد (آج )پیرکو تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کریں گے۔ اجلاس میں بجٹ 2018-19ء پر بحث کی جائے گی۔