سرگودھا‘کتوں کے خواتین پر بھونکنے اور پرانی گالی گلوچ پر مسلح افرادکی فائرنگ ‘ آٹھ سالہ بچے سمیت 2 افرادقتل ‘2 بھائی زخمی

اتوار 6 مئی 2018 18:40

سرگودھا‘کتوں کے خواتین پر بھونکنے اور پرانی گالی گلوچ پر مسلح افرادکی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) کتوں کے خواتین پر بھونکنے اور پرانی گالی گلوچ پر مسلح افراد نے فائرنگ سے آٹھ سالہ بچے سمیت 2 افراد کوقتل اور2 بھائیوں کو زخمی کر دیا۔جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گاوں میں کشیدگی پر پولیس نے موقع پر پہچ کر حالات پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے نواحی چک 14 شمالی میں خواتین پر بھونکنے اور پہلے ہونے والی گالی گلوچ پر تنازعہ پیدا ہو گیا جس پر 2 بااثر محمد فیاض اور محمد نواز نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس کے نتجہ میں 8 سالہ بچہ عدنان اور محمد عباس جان بحق اور2 بھائی اسد حیات اور محمد حیات زخمی ہو گے۔

اس واقعہ میں مسلح افراد فرار ہو گے۔زخمیوں اور مرنے والوں کو علاج معالجہ اور پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔معلوم ہوا کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مسلم شیخ کنبے سے اور ملزمان کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے۔ تھانہ بھلوال صدر پولیس کی بھاری نفری نیجائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولین اور زخمیوں کو ہسپتال بجھوا کر تفتیش شروع کر دی۔