میاں صاحب اپنے کرموں جرموں کی سزا بھگت رہے ہیں توانہیں خلائی مخلوق نظر آ رہی ہے‘قمر زمان کائرہ

ایم کیو ایم والے خفیہ ہاتھوں میں کھیلے ہیں ہم نہیں،ہم کراچی میں جگہ جگہ جلسے کرینگے ،ایم کیو ایم والوں میں ہمت ہے تو پیچھے پیچھے آئیں

اتوار مئی 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاکہ میاں صاحب اپنے کرموں جرموں کی سزا بھگت رہے ہیں تو انہیں خلائی مخلوق نظر آ رہی ہے، آج وہ لوگوں کو قومی اداروں کے سامنے کھڑا کرنا چاہ رہے ہیں،،نواز شریف لڑائی بھی مصنوعی لڑنا چاہ رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ممبر سازی مہم کیمپ کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اب جبنواز شریف کا اپنا پائوں پتھر کے نیچے آیا ہے تو نظریاتی بن گئے،میاں صاحب خود تو گالیاں دے رہے ہیں زور بھائی کو معافی مانگنے پر لگایا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ خلائی مخلوق کے بارے میں کس کو کہا کسی کو شک ہے کہ کس کو مخاطب کیا ہے،عدلیہ میں تو نواز شریف خود گئے تھے اب ان کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں۔انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم والے خفیہ ہاتھوں میں کھیلے ہیں ہم نہیں،بلاول نے کہہ دیا ہے کہ کراچی میں جگہ جگہ جلسے کریں گے تو ایم کیو ایم والوں میں ہمت ہے تو پیچھے پیچھے آئیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت وقت کے علم میں کہ ایجنسیاں ملوث ہیں تو ان کے سربراہان کو بلا کر بات کریں اور ثبوت سامنے رکھیں۔ا نہوںنے کہاکہ شہباز شریف پہلے اپنے بڑے بھائی کو منا لیں وہ تو ان کے سنتے نہیں۔