عمران خان نے بلدیاتی ادارہ بھی نہیں چلایا ملک اناڑی کونہیں دیا جاسکتا‘ احسن اقبال

اتوار مئی 18:40

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 20کروڑ کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وعدے نہیں، کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام جاری رکھا، رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی کاموں اور پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کر کے دکھایا ،20 کروڑ کا ملک اناڑی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، عمران خان نے آج تک بلدیاتی ادارہ تک نہیں چلایا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ترقی کی سیاست اور پالیسیوں کے تسلسل کو ووٹ دیں گے، 2013 اور 2018 کے پاکستان میں فرق ہے، پاکستان میں ہر بڑے ترقیاتی منصوبے پر نوازشریف کی تختی لگی ہے۔