پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کی بلوچستان میں شہید ہونے والے شہداکے گھر آمد،فاتحہ خوانی بھی کی

اتوار مئی 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے بلوچستان میں شہید ہونے والے شہداکے گھر ان کے چک نمبر 49/2Lاور اپنے حلقہ این ای141کے گائوں جبوکہ میں فاتحہ خوانی کے لیے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اور ان کے گھر والوں سے چیرمین پاکستان تحریک انصافعمران خا ن کی طرف سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اورسیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی شاہ بخاری نے لواحقین کو جلد انصاف کی یاد دیہانی کروای۔ اس موقع پر جرنل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ سردار عارف خان لاشاری نے بھی شرکت کی۔