وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والا موقع پر گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 مئی 2018 18:47

وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والا موقع پر گرفتار
ناروال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 مئی 2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی اطلاع آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنجرور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے میں فائرنگ ہوئی ہے۔اور وزیر داخلہ احسن اقبال پر ناروال میں قاتلہ حملے کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال پر جلسے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔فائرنگ سے احسن اقبال کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔احسن اقبال بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔جب کہ احسن اقبال کو لاہور میں ریفر کر دیا گیا ہے۔