احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والا کون تھا؟َ تفصیلات سامنے آ گئیں

احسن اقبال پر حملہ کرنے والے کا نام عابد حسین ہے،عمر 21 سال ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 6 مئی 2018 18:56

احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والا کون تھا؟َ تفصیلات سامنے آ گئیں
ناروال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 مئی 2018ء) احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والا کون تھا؟َ تفصیلات سامنے آ گئیں۔پولیس زرائع کے مطابق  احسن اقبال پر حملہ کرنے والے کا نام عابد حسین ہے۔اور اس کی عمر 21 سال ہے۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے کا نام عابد حسین ہے اور اس کی عمر 20سے 22 سال کے درمیان ہے۔اور عابد حسین مقامی باشندہ ہے۔

اس مطابق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ملزم کو حراست  میں لے لیا گیا ہے۔ڈی پی او نارووال کے مطابق احسن اقبال پر 30 بور کے پستول  اور 15 گز  کے فاصلے سے فائرنگ کی گئی۔ یاد رہے کہ کنجرور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے میں فائرنگ ہوئی ہے۔اور وزیر داخلہ احسن اقبال پر ناروال میں قاتلہ حملے کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

۔احسن اقبال پر جلسے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

۔فائرنگ سے احسن اقبال کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ احسن اقبال بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔۔فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔جب کہ احسن اقبال کولاہور میں ریفر کر دیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال جلسے میں تقریر کے بعداپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک ان پر فائرنگ کی گئی۔۔فائرنگ کے نتیجے میں احسن اقبال زخمی ہو گئے۔

تاہم احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یاد رہے کہ اس پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر حملے کیے جا چکے ہیں۔۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پر لاہورمیں جامع نعیمیہ میں جوتے سے حملے کیا گیا تھا جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف پر بھی ایک تقریب کے دوران اس وقت سیاہی پھینکی گئی جب وہ تقریر کر ہے تھے،اور آج احسن اقبال پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

جس کی مخلتف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ جب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر جوتے پھینکنے کے واقعات ہو رہے تھے تو معروف صحافی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جوتوں سے بات گولیوں تک جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال کو پندرہ سے بیس فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئیں۔۔احسن اقبال کو فورا اسپتال متقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اور ڈاکٹرز نے ان کو فوری آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا ہے اور نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔