ْسابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس ، 5ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت (آج ) ہو گی

اتوار مئی 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار 5ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت (آج )7مئی کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہو گی ۔سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر مشتمل ڈویژ ن بنچ کرے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار 5 ملزمان رفاقت حسین ،حسنین گل،عبدالرشید،اعتزاز شاہ اور شیر زمان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے بریت کیخلاف ایف آئی اے کی اپیل پرگذشتہ سماعت 26اپریل کو ہوئی تھی ۔اس موقع پر وکیل صفائی کی طرف سے مہلت طلب کرنے پر سماعت 7 مئی تک ملتوی کر دی گئی تھی ۔