نوشہرہ کی بااثر سیاسی شخصیت خان پرویز خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی

اتوار 6 مئی 2018 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے نوشہرہ کی بااثر سیاسی شخصیت خان پرویز خان نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند خان تنگی اور ایم پی اے ضیااللہ آفریدی بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے خان پرویز خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :