پاکستان کی مقبوض کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت اور مظالم کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ وادی کا دورہ کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹ دے ،ْ ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 6 مئی 2018 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان نے مقبوض کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ وادی کا دورہ کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹ دے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔

بھارت وادی میں کشمیریوں کا قتل عام فوری روکے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرکے وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹ مرتب کرے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کرناٹکا اور گجرات کے انتخابات میں پاکستان مخالف تقاریر کرکے ووٹ سمیٹنا چاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی اپنی طاقت کی بنیاد پر انتخابات لڑے اس میں پاکستان کو نہ گھسیٹے۔