ملک بھر میں(آج) پیر سے پولیو ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوگا

5 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 38 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 6 مئی 2018 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پولیو کے تدارک کے لیے قائم ادارے، نیشنل ایمرجنسی اپریشنز سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں(آج) پیر سے پولیو ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوگا جس کے تحت 5 سال تک کی عمر کے 2 کروڑ 38 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی ترجمان برائے پولیو تدارک پروگرام، سینیٹر عائشہ رضا فاروق کے مطابق صحت کے دوسرے شعبوں کی طرح پولیو کے تدارک کی اس مہم کو بھی کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے تاکہ اس موذی وائرس کا پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہمارے بچے ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

اس مہم میں 1 لاکھ 61 ہزار کے قریب صفِ اول کے پولیو ورکرز حصہ لیں گے جو آئندہ پانچ روز کے دوران گھر گھر جا کر ہر بچے کو پولیو سے بچاو کی محفوظ اور موثر ویکسین کی دو دو خوراکیں پلانے کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :