سوات اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،ْ ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی

زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

اتوار 6 مئی 2018 19:00

ْ سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سوات اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،ْ ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا ،ْ زیرِزمین اس کی گہرائی 90 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔