اسلام آبادٹریفک پولیس کا قانو ن کے خلاف ورزی کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی ایکشن،

اتوار 6 مئی 2018 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) ٹریفک پولیس کا قانو ن کے خلاف ورزی کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی ایکشن، گزشتہ 4ماہ میں ،103644،پی ایس وی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری ، 1896گاڑیاں تھانوں میں بند،جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والی66717،فینسی نمبر پلیٹ والی 14469،بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر21766،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر13373،، اپلائیڈفار5844 ،لین وائلیشن والی 16144،غلط پارکنگ کرنے پر 11410،اوورسپیڈنگ پر11108،سرخ اشارے کے خلاف ورزی کرنے پر9298،کالے شیشوں والی 4814گاڑیوں،اوردھواں چھوڑنے والی 258گاڑیوں کے خلاف بھی خصوصی کریک ڈائون ، پی ایس وی گاڑیوں کے علاوہ دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر4971موٹرسائیکلز اور گاڑیاں اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بند کیے گئے،گزشتہ چارماہ کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیلپ یونٹ نی33340 شہریوں کو مدد بھی فراہم کی ، ، قانون پر عملد ر آمد کرانا اور شہریوں کی زندگی کو بچانا ہمارا پہلا فرض ہے ،ہم سب نے مل کر اسلام آباد کوایکسیڈنٹ فری شہر بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پبلک سروس گاڑیوں،موٹر سائیکل سواروں اور دیگر قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سپیشل سکواڈز تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ناکہ جات لگا رکھے ہیں جو مختلف اوقات میں مختلف مقامات پروائلیٹرز کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں ٹریفک پولیس نے گزشتہ 4ماہ کے دوران قانون کے خلاف ورزی کر نے پر103644 پبلک سروس گاڑیوں کو وائلیشن ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ 1896گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر66717موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی گئی ،جبکہ فینسی نمبر پلیٹ والی 14469،بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 21766،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے پر 13373، اپلائیڈفار 5844 ،،لین وائلیشن والی 16144،غلط پارکنگ کرنے پر11410،اوورسپیڈنگ پر11108،سرخ اشارے کے خلاف ورزی کرنے پر9298،کالے شیشوں والی 4814،جبکہ دھواں چھوڑنے والی 258گاڑیوں کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کیاگیا،پی ایس وی گاڑیوں کے علاوہ دیگر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر4971موٹرسائیکلز اور گاڑیاں اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بند کیے گئے،گزشتہ چار ماہ کے دوران شہریوں کی جانب سے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیلپ یونٹ پر کال موصول ہونے پر 33340 شہریوں کو مدد بھی فراہم کی گئی ، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ قانون پر عملدرآمد کرانا، شہریوں کو زندگی کو بچانا اور اسلام آباد کو ایکسیڈنٹ فری شہر بنانا ہے لہذا شہری بھی اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔