Live Updates

تحریک انصاف نے صوبے سے کرپشن کامکمل خاتمہ کردیاہے،محمدعاطف

اداروں میںاصلاحات متعارف کئے گئے جس سے عوامی مسائل بہ آسانی حل ہورہے ہیں،وزیرتعلیم خیبرپختونخوا

اتوار 6 مئی 2018 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم محمدعاطف خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں ،بہترین طرزحکمرانی اورعمران خان کی عظیم قائدانہ صلاحیتوں سے اس پارٹی کی مقبولیت کاگراف روزبروزبڑھ رہاہے اور۸۱۰۲کے الیکشن میں کامیابیوں کاگراف ۳۱۰۲سے کئی گناہ زیادہ ہوگا۔ وہ بابینی مردان میںایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس سے ممبرقومی اسمبلی مجاہد خان نے اوریونین کونسل بابینی کے صدر نویدنے بھی خطاب کیا۔

محمدعاطف خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے میں نہ صرف امن قائم کیابلکہ میرٹ اورشفاف نظام رائج کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائے اورصوبے سے کرپشن کامکمل خاتمہ کردیاہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ تعمیراتی کاموں میں نہ خودکمیشن لیاہے اورنہ دوسروںکو موقع دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اداروں میںاصلاحات متعارف کئے گئے جس سے عوامی مسائل بہ آسانی حل ہورہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اس قوم کوشعوردیاہے اور وہ جان گئے ہیں کہ عمران خان ہی آخری امیدہے۔ بابینی میںترقیاتی کاموںکاذکرکرتے ہوئے صوبائی وزیرنے کہاکہ فاطمہ روڈ ،جنازہ گاہ،گرلزاوربوائز سکولوں کی تعمیر، اپ گریڈیشن ،پل ،انتظارگاہ کی تعمیر اور دیگرترقیاتی کاموں پرکروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں اورانہوں نے پوری کوشش کی ہے کہ ۰۷سالہ محرومیوں کاازالہ کرسکے ۔انہوںنے کہاکہ جتنے ترقیاتی کام رہ گئے ہیں کامیابی کے بعدآئندہ بھی جاری رکھیںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات