13مئی کو مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا عظیم الشان جلسہ ملکی سیاست کا نقشہ بد ل دے گا،میاں محمد اسلم

کر پشن ، مہنگائی ،بے روزگاری اور قومی پالیسیوں میں غیر ملکی مداخلت سے تنگ عوام کو متحدہ مجلس عمل کی صورت میںاُمید کی کر ن نظر آئی ہے

اتوار 6 مئی 2018 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل پاکستان کے قومی ور کر کنو نشن کے کامیاب انعقاد پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی جانب سے ورکر کنو نشن کی انتظامی کمیٹیوں کے اعزازمیںاستقبالیہ دیا گیا ، جس میں متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے قائدین علامہ عارف واحدی ، حافظ مقصود احمد ، محمد کاشف چوہدری ، مفتی عبداللہ،نصراللہ رندھاوا، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کامیاب ور کر کنو نشن کے انعقاد پر تمام جماعتوں کے قائدین اور کار کنان کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا دو مئی کے کامیاب ورکر کنو نشن کے انعقاد سے ملک بھر میں عوام کو نیا جو ش اور ولولہ ملا ہے ،کر پشن ، مہنگائی ،بے روزگاری اور قومی پالیسیوں میں غیر ملکی مداخلت سے تنگ عوام کو متحدہ مجلس عمل کی صورت میںاُمید کی کر ن نظر آئی ہے ،انھوں نے کہا اب 13مئی کو مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا عظیم الشان جلسہ ملکی سیاست کا نقشہ بد ل دے گا اور یہ جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا ،متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے محب دین اور محب وطن پاکستانیوں کو بڑا حو صلہ ملا ہے اور عوام الناس میں ایک نئی اُمید اور عزم پیدا ہو ا ہے دینی جماعتوں کے اتحاد کے نتیجے میں ملک میں آئندہ حکو مت ہماری ہوگی ،جس میں عوام کو ایک حقیقی فلاحی ریاست کی تصویر نظر آئے گی ۔