ایم ایم اے کی بحالی سے بہت لوگوں کو تکلیف ہوئی ہیں ،سراج الحق

چاہتے ہیں کہ منصوبہ بر وقت مکمل ہو، میٹرو منصوبے کی تاخیرکی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں ،امیر جماعت اسلامی

اتوار مئی 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی سے بہت لوگوں کو تکلیف ہوئی ہیں ،،ایم ایم اے سے غریبوں کے لئے ایوانوں کے دروازے کھل جائیں گے۔ ریپڈبس منصوبے میں تاخیر نہیں ہوئی چاہیئے، میٹرو منصوبے کی تاخیرکی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے چمکنی پشاور میں اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ آئندہ حکومت بنانے کیلئے کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں پڑے گی،آئین کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہونے چاہئیںتمام دینی اور نظریاتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

بی آرٹی منصوبے سے متعلق سراج الحق کا کہنا تھا پشاور کی بیوٹیفیکیشن پر بڑا پیسہ خرچ ہوا تھا، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ بر وقت مکمل ہو، میٹرو منصوبے کی تاخیرکی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں منصوبہ مذید لیٹ نہ ہو، تعاون کے لیے تیار ہے مگر اب یہ خطرے میں پڑ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی چیف جسٹس کے اقدامات کی تائید کرتی ہے انھوں نے کہا کہ نوجوان علماء کو یقین دلاتا ہو کہ انہیں اسلامی حکومت دینگے اسلامی حکومت میں مہنگائی ، بدامنی کا خاتمہ ہوگا اب ظالم جاگیردار ، کرپٹ سرمایہ دار کا دور ختم ہو رہا ہے اس وقت پنتیس لاکھ دینی مدارس کیلئے بجٹ میں کوئی فنڈ نہیں رکھا گیا۔

اس بجٹ کو مسترد کرتا ہو اس میں دینی مدارس کیلئے کچھ نہیںنظریہ اور ملک کا دفاع دینی مدارس ہی کرتے ہیں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مدارس کا پیسہ دینے سے قبل آڈٹ کس طرح ہو سکتا ہیں انھوں نے کہا پولیٹیکل ایجنٹ بادشاہ بنا تھا ،اس کی بادشاہت ختم ہو رہی ہے،قبائیلی عوام کو دس بیلین دینے بر ٹرخایا گیا اس کو مسترد کرتے ہیں ،خلائی مخلوق کے بارے میں سراج الحق نے کہا کہ جس نے بیان دیا وہی بیان کر سکتا ہے۔