ن لیگ کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ،دھرنا سیاست کرنے والوں کو دھڑن تختہ ہوگیا ہے‘زمردیاسمین

اتوار 6 مئی 2018 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ،دھرنا سیاست کرنے والوں کو دھڑن تختہ ہوگیا ہے ۔شیخوپورہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ، بلدیاتی انتخاب کی کامیابی میں رانا تنویر حسین کا کردار نمایاں ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رانا تنویر حسین کی انتھک محنت کی وجہ سے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف بلند ی پر پہنچ گیا ہے ۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح کے منصوبے بنائے ۔مسلم لیگ ن نے بے وسیلہ طالب علموں کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں ۔حکومت پنجاب نے تعلیم کو ترقی دینے کے لئے وسائل کا دائرہ کار پاکستان تک بڑھایا تاکہ پاکستان کے ذہین محنتی اور کم وسائل طالب علموں کو ترقی کے برابر مواقع حاصل ہوں ۔اس سلسلے میں وزیراعلی نے پیف کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا کر سندھ،بلوچستان،کے پی کے ،گلگت بلتستان،فاٹا اور آزاد جموں وکشمیر کے طلباو طالبات کو بھی تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔