شیخوپورہ میں ڈاکو راج شہری لاکھوں روپے نقدی زیورات اور درجنوں موبائل فونوں سے محروم

اتوار 6 مئی 2018 19:11

شیخو پورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) شیخوپورہ میں ڈاکو راج شہری لاکھوں روپے نقدی زیورات اور درجنوں موبائل فونوں سے محروم، پولیس چھٹی چلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ اورمانانوالہ میں جیولر کی دوکان سے ڈاکو سیف کے تالے توڑ کر 4 لاکھ نقدی 23 تولہ سونے اور چاندی کے زیورات لے اڑے جبکہ فیروز وٹواں سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو موبائل فونز کی دوکانوں سے 30 برانڈ نیو موبائل اور 2 لاکھ 30 ہزار نقدی لے گئے۔دوران ڈکیتی ڈاکوں نے موبائل شاپ کے مالک عارف وٹو کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔جبکہ کسی بھی واردات کا ملزم گرفتار نہ ہو سکا پولیس کی شہریوں کو طفل تسلیاںدیتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :