صوبہ سندھ کے بلدیاتی ملازمین اپنے حقوق کے لیے یکجا ہوگئے

اندرون سندھ کی18اضلاع سے بلدیاتی محنت کشوں کے قافلے کراچی پریس کلب پہنچنا شروع ۔صبح 10بجے تاریخی دھرنا دیا جائے گا

اتوار مئی 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے تحت بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والی شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن سندھ سیکریٹری یونین کونسل یونین سندھ ،یونین کونسل ایمپلائز یونین سندھ ،یوسی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی اور فیڈریشن کی الحاق یافتہ 100سے زائد یونینز کے عہدیداران ،ورکرز اپنے حقوق کے حصول کے لیے یکجا ہوگئے ہیں ۔

اندرون سندھ کی18اضلاع سے بلدیاتی محنت کشوں کے قافلے کراچی پریس کلب پہنچنا شروع ہوگئے ۔جہاں صبح 10بجے تاریخی دھرنا دیا جائے گا ۔آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ وسجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ قافلوں کا استقبال کرینگے ۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی جانب سے مطالبات پر مبنی یاداشتوں پر باہمی گفت وشنید کے باوجود بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں پنشن میں باقاعدگی نہیں لائی گئیی لٰہذا بنیادی مسائل تنخواہوں پنشن کی بذریعہ ٹریثری آن لائن ادا ئیگی کروانے ،صوبائی حکومت کے ملازمین کے مساوی حقوق یوٹیلیٹی الائونس ،پروجیکٹ الائونس ،سیکریٹری الائونس ،ہائوس سیلنگ ،،علاج معالجے کی سہولت سمیت مساوی مراعات کی فراہمی ،،بلدیاتی ملازمین پر اپ گریڈیشن ،ٹائم اسکیل کا لاگو کرنے ،2012کے بھرتی بلدیاتی ملازمین پر لٹکتی تلوار کے خاتمے ،یوسی سیکریٹریز اور عملے کی ٹرانسفر پوسٹنگ اور مراعات ،سن کوٹہ ،فوتگی کوٹے پر عملدرآمد کروانے کے لیے تاریخی دھرنا دیا جارہا ہے ۔

اس موقع پر مطالبات کی منظوری کے لیے ڈیڈ لائن دی جائے گی پھر صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے صفائی ستھرائی اور دیگر نظام کو جام کردیا جائے گا ۔پھر بھی مطالبات منظور نہ ہوئے تو پھر وزیراعلیٰ ہائوس پر دھرنا دیا جائے گا ۔لاڑکانہ ڈویثرن کے اضلاع کے قافلوں کی قیادت صوبائی چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو اور شاہ لطیت فیڈریشن کے سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی ،سکھر ڈیوثرن کے قافلے کی قیادت صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ اورڈسٹرکٹ کونسل سکھر یونین کے صدر ،حیدرآباد ڈویثرن کے قافلے کی قیادت صوبائی سینئر نائب صدر سیداسمٰعیل شاہ ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت کرینگے ۔

ڈسٹرکٹ کونسل حیدرآباد کے قافلے کی قیادت اقبال حسین پٹھان ثناء اللهآرائیں کرینگے ۔۔شہید بے نظیر آباد ڈویثرن کے قافلے کی قیادت مرکزی رہنما کشن لعل راجہ،غلام عباس سہاگ ،شاہ محمد سولنگی کرینگے جبکہ مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی ،دھرنے میں فیڈریشن کی مرکزی قیادت کی نمائندگی کرینگے ۔