سندھ میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی سفارش کردی

اتوار 6 مئی 2018 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سندھ میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی سفارش کردی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کیلئے سمری وزیراعلیٰ ہاوس بھجوا دی گئی ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔واضح رہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں تاہم گزشتہ سال بھی شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی تھیں۔