اقتدار میں آئے تو سب سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو میرمرتضیٰ بھٹو اور شاہ نواز بھٹو کے خون کا حساب لیں گے، ایاز لطیف پلیجو

پیپلز پارٹی کی یہ بھول ہے کہ عام انتخاب 2018 میں برتری حاصل کریگی کیونکہ سندھ میں پی پی پی نے برسر اقتدار رہ کر عوام کو مایوس کیا ہے

اتوار مئی 19:11

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) اگر ہم اقتدار میں آئے تو سب سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو میرمرتضیٰ بھٹو اور شاہ نواز بھٹو کے خون کا حساب لیں گے پی پی پی جیالے شہیدوں کے خون کے نام قومی خزانہ لوٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدراور جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ایاز لطیف پلیجو نے نوکوٹ قلعہ کے سامنے شہیدبختاور لاشاری کی 64برسی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی یہ بھول ہے کہ عام انتخاب 2018 میں برتری حاصل کریگی کیونکہ سندھ میں پی پی پی نے برسر اقتدار رہ کر عوام کو مایوس کیا ہے اور وزیروں نے عوام کی خدمت جرنے کے بجائے سندھ کی خوشحال دھرتی کو بنجر بنا دیا ہے آج سندھ کا ہر شخص عذاب میں مبتلا ہے سندھ کا ہر باسی پانی کی بوند بوند کوترس رہا ہے گرینڈ ڈیموکرٹیک لائنس پیر پگارو کی قیادت میں عام انتخابات میں کامیاب ہوکر سندھ کے عوام کو ان کا حق دلوائے گئی انہوں نے کہا کہ الطاف حسین امریکہ برطانیہ اور را کے ایجنٹ بن کر ملک کو نقصان پہنچارہا ہے پاکستان ہماراملک ہے ہم نے اس کے لئے قربان دیں ہے اور محمدعلی جناح اور جی ایم سید منشور پرعمل پیراں ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور آج نیب کے خوف سے رات کو سو نہیں پارہے ہیں اور احتساب سے بچنے کے لئے بیرون ممالک کے ویزے حاصل کررکھے ہیں نیب کا ہاتھ پڑتے ہی ملک چھوڑ کر فرار ہوجائے انہوں نے کہا کہ سندھ اساتذہ نرسیں آبادگاراور ہاری اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے ہیں تو ان پر تشدد اور تذلیل کی جاتی ہے یہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اس سے قبل گاؤں فقیر سلیمان چانڈیو میں فنگشنل مسلم لیگ کے رہنماء اسحق چانڈیو اور یعقوب چانڈیو کی جانب سے دی گئی چائے پارٹی میں شرکت کی ان کے ہمراہ انور سومرو شمس جونیجو انور نوحانی دھنی بخش کھوسو محمد علی جونیجو اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔