دماغی خلل سے خلائی مخلوق نظر آنے کا وہم ہو جاتا ہی:ڈاکٹر طاہر القادری
اتوار 6 مئی 2018 19:20
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ قوم کی نظریں سانحہ ماڈل ٹائون اورکرپشن کیسز کے فیصلوں پر ہیں اگر ا س بار طاقتوروں کا محاسبہ ہو گیا تو پھر قیامت تک کیلئے کوئی شخص ملکی وسائل کو شیر مادر کی طرح ہڑپ کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے کہاکہ لوٹ مار کی دولت کے سہارے پر ووٹ کو عزت دو کی ڈرامہ بازی جاری ہے لیکن اس ڈرامے کی عمر زیادہ نہیں عوام جانتے ہیں کہ یہ وہی ٹولہ ہے جس نے پاکستان کے کروڑوں غریب عوام کے بچوں کو تعلیم،صحت،صاف پانی کی بنیادی سہولت سے محروم رکھا اور غریب اور کمزور طبقات کی زندگیوں میں زہر گھولا، سیاست کو کاروبار میں تبدیل کیا ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج کل قاتل اعلیٰ پنجاب بچت کرنے کے نام پر قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں،انکی بچت کی حقیقت جاننے کیلئے 2016-17 کی بجٹ دستاویزات کا مطالعہ کافی ہے ۔2016-17میں وزیر اعلیٰ ہائوس پنجاب کا بجٹ 42کروڑ 35لاکھ روپے تھا جبکہ خرچ 72کروڑ 19لاکھ کئے گئے۔قاتل اعلیٰ پنجاب نے تحائف دینے کے نام پر 2کروڑ 42لاکھ روپے کا بجٹ مختص کروایا جبکہ خرچ 8کروڑ 62لاکھ کئے،پٹرول کی مد میں ایک کروڑ 69لاکھ روپے کا بجٹ تھا خرچ 3کروڑ 19لاکھ کئے گئے۔بچت کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں،آخری سانسوں پر بھی یہ قاتل اور کرپٹ ٹولہ رائے عامہ کو گمراہ کرنے سے باز نہیں آ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ بچت ڈرامہ کرنے والوں کی آشیانہ ہائوسنگ سوسائٹی ،صاف پانی کی فراہمی کے فراڈ منصوبے نیب کے پاس زیر تفتیش ہیں اور اس ضمن میں فرنٹ مینوں کی گرفتاریاں بھی عمل میںآ چکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اشرافیہ نے قومی دولت کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور جب احتساب کا شکنجہ گردن تک آیا تو انہیں خلائی مخلوق نظر آنا شروع ہو گئی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک نے بے مثال جدوجہد کے ذریعے اشرافیہ کو بے نقاب کیا اور اس قومی جدوجہد میں سانحہ ماڈل ٹائون میں لاشیں بھی اٹھائیں،ہم جو حقائق تین دھائیوں سے قوم کے سامنے بیان کر رہے تھے آج اسکی گواہیاں ہر طرف سے آ رہی ہیںمزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.