نوازشریف قومی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر غیر ملکی دشمنوں کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں ثروت اعجاز قادری

اتوار 6 مئی 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قا دری نے کہا ہے کہ نوازشریف قومی سلامتی کے اداروں کو کوسنے کی بجائے اپنا قبلہ درست کریں ۔نوازشریف قومی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا کر غیر ملکی دشمنوں کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں ۔گزشتہ چار دہائیوں سے نوازشریف اور ان کا خاندان اقتدار پر قابض ہے مگر پنجاب کے عوام کی حالت پہلے سے زیادہ بد تر ہوئی ہے ۔

شہباز شریف قوم کو بتائیں کہ پڑھا لکھا پنجاب،سستی روٹی،سستے گھر،دانش سکول سمیت تمام منصوبوں میں ہونے والی کرپشن کا ذمہ دار کون ہی جنگلا،بس اورنج ٹرین صرف لاہور میں کیوں جنوبی پنجاب کے عوام کا الگ صوبہ ان کا جمہوری حق ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہورمیں عہدیدران کے اجلاس مریدکے میں نظام مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی واضع ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔غیر ملکی قرضوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے اور دنیا میں ملک کا تشخص خراب کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور کراچی سمیت ملک میں قیام امن کا سہرا صرف فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کے سر ہے ۔خاران بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کا قتل لسانیت کو ہوادینے کی سازش ہے ، کسی سازش کو کامیاب نہیں دیں گے۔

بلوچ ہمارے بھائی ہیں تنہائی کا شکار نہیں ہونے دیں گے ۔احساس کمتری کے شکار بلوچ نوجوانوں کو نوکریاں دینا اور روز گار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حکومت صرف سب اچھا کے گیت گن گنا رہی ہے۔اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،مولانا مجاہد عبد الرسول خان ،ملازم حسین ڈوگر ،مولنا محمد یوسف رضوی ،مولانا شیر محمد مجتبا ئی ،محمد نوید قادری ،مولانا محمد ابرار عطاری آئندہ انتخابا ت میں ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے ،کسی سے اتحاد نہیں ہواسیاسی جماعتوں سے گفتگو جاری ہے نوازشریف اور ان کی جماعت ملک میں انارگی پھیلا کر انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں ،نواز شریف ووٹ کی عزت ووٹر کو رسوا کر رہے ہیں ن لیگ نے کرپشن کا نام ترقی رکھا ہوا ہے ،عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری کیلئے محب وطن لوگوں کو یکجا ہونا ہو گا۔

کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ۔عام انتخابا ت میں کسی جاگیردار اور وڈیرہ شاہی کو ملک کے عوام پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔ملکی سالمیت اور خود مختاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیںگے