صنعت و پیداوار کی سب کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اتوار 6 مئی 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی اور مطالبات کے حل کیلئے صنعت و پیداوار کی سب کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگااجلاس میں کارپوریشن کے افسران ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے اگاہ کریں گے جبکہ ایمپلائز یونین کے نمائندے خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

سب کمیٹی کا اجلاس کنوینرافتخار الدین کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگااجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر کارپوریشن کے افسران بریفنگ دیں گے واضح رہے کہ سب کمیٹی کا قیام کارپوریشن کی یونین کی جانب سے چلائی جانے والی احتجاجی تحریک کے بعد عمل میں لایا گیا ہے اس سے قبل یونین کے عہدیداروں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں شرکت کرکے اپنے مطالبات پیش کئے تھے جس پر کمیٹی کے چیرمین اسد عمر نے مسائل کے حل کیلئے سب کمیٹی قائم کر دی تھی ۔اعجاز خان