اوستہ محمدپریس کلب کی نومنتخب کابینہ کومبارک باد پیش کرتے ہیں،عہدیداران پاکستان میڈیاکونسل رجسٹرڈ

اتوار 6 مئی 2018 19:20

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) اوستہ محمدپریس کلب کی نومنتخب کابینہ کومبارک باد پیش کرتے ہیں امید رکھتے ہیں کہ نومنتخب صدرحنیف مینگل ، جنرل سیکریٹری ریاض حسین لانگاہ اوردیگرصحافیوں کے حقوق اورعلاقے کے مسائل اجاگرکرنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان میڈیاکونسل رجسٹرڈ کے مرکزی صدرمہرحمیدانوردلو، صوبائی چیرمین ڈاکٹرناشناس لہڑی، وائس چیرمین عبدالخالق بنگلزئی، صدرغلام جیلانی شاد، جنرل سیکریٹری فیض سمالانی، مختیارقادری اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ اوستہ محمدپریس کلب کاکردارلائق تحسین ہے اورصحافی علاقے کے مسائل اجاگرکرنے میں کرداراداکررہے ہیں اوربلاتفریق اپنے پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دینے میں مصروف عمل ہیں ہم اوستہ محمدپریس کلب کے نومنتخب صدرمحمدحنیف مینگل، نائب صدرسینیئرریاض حسین عمرانی، جونیئرنائب صدرمحمدحارث خواجہ ، جنرل سیکریٹری ریاض حسین لنگاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی گل پندرانی، فنانس سیکریٹری محمدرفیق پندرانی، پریس سیکریٹری خادم حسین کھکھرانی، آفس سیکریٹری لونگ خان جمالی اوردیگرکومنتخب ہونے پرمبارک بادپیش کرتے ہیں اورامیدرکھتے ہیں کہ نومتنخب کابینہ اپنے فرائض منصبی مخلصی اورایمانداری سے سرانجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :