ہمیں اپنے نسل کوتعلیم کیہتھیارسے لیس کرکے جدید چیلنجوں کامقابلہ کرناچاہیے،میرخالقداد میاں غنڈی وال سمالانی

اتوار 6 مئی 2018 19:20

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) تعلیم دورجدیدکاہتھیارہے ہمیں اپنے نسل کواس ہتھیارسے لیس کرکے جدید چیلنجوں کامقابلہ کرناچاہیے ان خیالات کااظہار سمالانی قومی اتحاد کے مرکزی چیرمین میرخالقداد میاں غنڈی وال سمالانی نے نوجوانوں کی جانب سے دی جانے والی عصرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ علم کے زیورسے آراستہ ہوکرہم سیاست سمیت ہرمیدان میں کامیاب ہوسکتے ہیں اس لیے ہمیں اپنے بچوں کوتعلیم دلانے کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے چاہیے تاکہ ہم دیگراقوام کے شانہ بشانہ ترقی کے سیڑھی چڑھ سکے ہماراکسی کے ساتھ کوئی مخالفت نہیں ہے ہم اپنے تنظیم کے ذریعے سمالانی قبیلہ سمیت دیگراقوام کے حقوق کے لیے سیاسی جدوجہدکرناچاہتے ہیں میں سمالانی قوم کے معتبرین اورنوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ ہرایک اپنے بساط کے مطابق اپنے قوم کی خدمت کریں اورقوم میں علم کے حوالے سے شعوراورآگاہی پھیلانے میں مصروف ہوتاکہ ہم اپنے بنیادی حقوق کے حصول میں کامیاب ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :