Live Updates

طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،شہباز شریف کا نام تبدیل کرو اور شو باز کا ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اتوار 6 مئی 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) لیگی حکومت کے دعوؤں کے باوجود ملک میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا نام تبدیل کرو اور شو باز کا ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیگی حکومت کی گزشتہ تین سال سے ملک میں اندھیرے ختم کر نے کے دعوے کئے اور شہباز شریف کے ہر تقریر میں اعلان کیا کہ اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو میرا نا م شہباز شریف نہیں ہے رواں سال موسم گرما شروع ہوتے ہی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے یہ معاملہ ٹو ئیٹر اور فیس بک پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہو اہے پنجا ب کے علاوہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا صارفین نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مختلف ناموں سے پکارنا شروع کر دیا ہے مخالفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صرف شوبازیاں ہی کرتے ہیں لیکن عملی طور پر وہ دس سال سے وزیراعلیٰ رہنے کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے وزیرا علیٰ کا نیا نام بھی رکھا ہے اور کہتے ہیں کہ آئندہ انہیں اسی نام سے پکارا جائے گا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات