متحدہمجلس عمل ملک میں نظام اسلام کے نفاذ تک جدوجہد جاری رکھے گی،قائدین

اتوار مئی 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے قائد مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر ضلع فیصل آباد کے زیراہتمام 13مئی کے مینارپاکستان جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے کارروان اتحاد ومحبت آج 7مئی کو صبح 10بجے دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہوگا۔جس کی قیادت ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ کریں گے۔اپنے پیغام میں ایم ایم اے کے قائدین کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل ملک میں نظام اسلام کے نفاذ تک جدوجہد جاری رکھے گی، 13مئی کو اسلام پسندوں کا ایک سیلاب ہوگا جو سیکولر ازم کو بہا لے جائے گا۔

ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات محمد یوسف انصاری کی اطلاع کے مطابق کاروان اتحاد ومحبت کا آغاز صبح دس بجے چنیوٹ بازار جماعت اسلامی کے ضلعی مرکز سے ہوگاجس کی قیادت ضلعی صدر ایم ایم اے مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ،سینئر نائب صدر ایم ایم اے انجینئر عظیم رندھاوا،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مولانا منظور احمد ساقی، نائب امراء مولانا عبدالشکور رضوی، عبدالرشید حجازی، سید غضنفر عباس ترمذی ودیگر رہنماکریں گے۔

(جاری ہے)

جہاں سے تحریک اسلامی کے ضلعی مرکز سدھو پورہ امام بارگاہ چوک پہنچے گا جہاں قائدین کا خطاب ہوگا۔ بعد ازاںبعد نماز ظہر جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جامعہ سبحانیہ رضویہ چوہڑ ماجرہ موڑ نڑوالا روڈ غلام محمد آباد پہنچے گا۔جامع مسجد اہلحدیث جھنگ روڈ شاداب کالونی سے ہوتی ہوئی ریلی قافلہ نماز مغرب کے قریب جامعہ عبیدیہ علامہ اقبال کالونی سمندی روڈ پر جاکراختتام پذیر ہوگا۔

جہاں قائدین خطاب کریں گے۔ اس ریلی کے بعد ہر صوبائی حلقہ اور یونین کونسل میں بھی مقامی سطح پر تمام شامل جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے کے مراکز اورمذہبی مقامات پر جاکر ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی کرکے محبت واتحاد کا پیغام عوامی سطح پر گراس روٹ لیول تک پہنچائیں گے۔ اس کاروان کے ذریعے عوام کو 13مئی کے مینار پاکستان لاہور کے تاریخی جلسہ میں شرکت کیلئے بھی متحرک کیا جائے گا۔