گگو منڈی،شادی کی تقریب میں باراتیوں کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے 3افراد زخمی ، پولیس نے دولہوں اور ان کے والد سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا

اتوار مئی 19:20

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) شادی کی تقریب میں باراتیوں کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ 3افراد زخمی ۔۔فائرنگ کرنے والے فرار پولیس نے دولہوں اور ان کے والد سمیت 6افراد کو گرفتار کر لیا ۔۔زخمی افراد کو ہسپتال اور ملزمان کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 175۔ای۔

(جاری ہے)

بی میں گزشتہ روز زمین دار عبدالواحد ڈھڈی کے دو بیٹوں جاوید اور محمد زاہد کی شادی کی تقریب میں بارات راونگی کے موقع پر بعض باراتیوں نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر حاجی اختر بودلہ ،نثار احمد اور دانش شدید زخمی ہو گئے وقوعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو ملی تو پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے دونوں دلہے جاوید ،محمد زاہدان کے والد عبدالواحد اور رشتہ داران محمد پرویز ،محمد مشتاق ،محمد منیر کو گرفتار کر لیا اور زخمیوں کو RHCگگو منڈی منتقل کر دیا ۔

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد مہمان کھانا کھائے بغیر گھروں کو لوٹ گئے اور شادی کی خوشیاں ادھوری رہ گئیں ۔

متعلقہ عنوان :