جمرود ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک شدید زخمی

اتوار 6 مئی 2018 19:20

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) خیبر ایجنسی تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عمر شاہ ولد مفرق شاہ ساکن اٹھارے موقع پر جاں بحق جبکہ حمزہ نامی شخص شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے پشاور کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ حمزہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقع کے فوراًً بعد انتظامیہ کے اہلکاروںنے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جمرود پولیٹکل انتظامیہ نے لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔