2018کے عام انتخابات میں عوام سیکولر قوتوں کو مسترد کر دیں،سینیٹر مولانا عبدالرشید

اتوار 6 مئی 2018 19:20

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنمااورسابق سینیٹر مولانا عبدالرشید نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام سیکولر قوتوں کو مسترد کر دیں ،آنے والا دورمتحدہ مجلس عمل کا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حاجی آباد دیرلویر میں غلبہ اسلام کا نفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کہی ،اس موقع پر حفظ قرآن اور درس نظامی مکمل کرنے والے حفاظ اور علماء کرام کی دستاربندی کی گئی تقریب سے خطاب کر تے یوئے سینیٹر مولانا عبدالرشید ،ضلعی امیرمولانا زاہد خان ،جنرل سیکر ٹری حاجی امین اللہ مولانا محمد نبی شاہ اور جے ٹی آئی کے ناظم عمومی سلیم اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صوبا ئی حکومت تمام محاذوں پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،13مئی کو لاہور مینار پاکستان پر منعقد ہونے والا جلسہ تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دئیگا ،مقررین نے کہا کہ قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت ،قانو ن تحفظ ختم نبوت اور آئین میں اسلامی دفعات علما ء کرام کی کوششوں کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ملک کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی تیاریاں جاری ہے ،فحاشی اور عریانی پر مبنی کلچر کو مستر د کر تے ہو ئے عوام آنے والے عام انتخابات میں مذہبی قوتوں پر اعتماد کا اظہار کریں ۔