ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوا نے ماہانہ وظیفہ پروگرام میں ضلع بٹگرام کے شعراء نظر انداز کردیا

اتوار 6 مئی 2018 19:20

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوا نے میرٹ کا جنازہ نکال دیا، ایک بار پھر بٹگرام کے مایہ ناز شعراء نظر انداز،بٹگرام کے عوامی سماجی حلقوں اور ادبی حلقے سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے شعراء و ادیبوں کیلئے ماہانہ وظیفہ پروگرام میں ایک بار پھر ضلع بٹگرام کو نظر انداز کردیا گیا ہے ہزارہ ڈویژن کے نامور شاعری علی زر خان فکری جس کی نثر نگاری اور عاطر شمالی جس کی شاعری پر پورے ہزارہ کے پختونوں کو ناز ہے کو تیسری بار اس پروگرام میں نظر انداز کردیا گیا ہے جبکہ ڈائیریکٹر آف کلچر نے پسند ناپسند کی بنیاد پر انتخاب کر کے میرٹ کا جنازہ نکال دیا ہے ڈائیریکٹر آف کلچر ڈیپارٹمنٹ کی مسلسل بٹگرام کیساتھ زیادتی کیخلاف بٹگرام کے عوامی سماجی حلقوں سمیت ادبی اور صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں انھوں نے ڈائیریکٹر کلچر ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حقداروں کو انکا حق دیں بصورت دیگر ہم ان کیخلاف احتجاجی تحریک چلائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :