پنجاب بار کونسل نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے رکن عابد حسین عابد ایڈووکیٹ کی رکنیت بحال کرنے کی اپیل خارج کر دی

اتوار 6 مئی 2018 19:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پنجاب بار کونسل نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے رکن عابد حسین عابد ایڈووکیٹ کی رکنیت بحال کرنے کی اپیل خارج کر دی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن عابد حسین عابد ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سینئر رکن مہر الہٰی ایڈووکیٹ کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں زدکوب کیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف ندیم نے کمیٹی کے ہمراہ موقف جاننے اور حالات دیکھنے کے بعد عابد حسین عابد ایڈووکیٹ کی رکنیت ختم کر دی تھی جس کے ضمن میں پنجاب بار کونسل کو ان کی رکنیت کی بابت آگاہ کر دیا تھا عابد حسین عابد ایڈووکیٹ نے اس کے خلاف اپنی رکنیت بحال کروانے کیلئے پنجاب بار کونسل میں اپیل دائر کی تھی جس پر انہیں اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو پنجاب بار کونسل نے طلب کیا گیا اور دونوں گروپوں کے تمام حقائق جاننے کے بعد عابد حسین عابد ایڈووکیٹ کی اپیل خارج کردی ہے اس طرح پنجاب بار کونسل نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے عابد حسین عابد کے خلاف کیے گئے فیصلے کو بحال رکھا۔

متعلقہ عنوان :