نوازشریف آج جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،سٹیڈیم کو خوبصورت طریقے سے سجا دیا گیا

اتوار 6 مئی 2018 19:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف آج (پیر کو ) جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے ضمیر جعفری سٹیڈیم کو خوبصورت طریقے سے سجا دیا گیا ہے جبکہ اس میں ہزاروں کرسیاں اور جلسہ گاہ کو خوبصورت بنانے کیلئے فلیکس لگائے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان،چوہدری خادم حسین،نگہت پروین میر،ارکان پنجاب اسمبلی راجہ محمداویس خالد،چوہدری لال حسین،چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان جالپ ،وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈاکٹر بشیر احمد،چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مرزاراشد ندیم جرال،وائس چیئرمین چوہدری مقبول حسین،بلال اظہر کیانی ،تمام یونین کونسلز کے چیئرمین ،کونسلرز،معززین ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ،شعبہ خواتین ،ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا جاوید،حافظ اعجاز محمود جنجوعہ،سٹی صدر شاہد رسول ڈار،شیخ شکیل احمد،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خان ظہیر خان،کونسلرز منیر احمد تارڑ کے ساتھ ساتھ تمام کونسلرز ،عمائدین ،وکلاء ،تاجر جن میں سینئر راہنما میجر محمد آصف ،شیخ محمد جاوید،ملک محمداقبال،عبدالرشید بٹ،شیخ ندیم اصغر،شاہد جلیل سیٹھی،خورشید احمد،وسیم شکور بٹ،زبیر خان،ملک ندیم،حاجی ملک انعام الحق،اس جلسہ کو پروقار بنانے کیلئے ہمہ وقت اپنے حلقہ کے لوگوں کے ساتھ اس میں شمولیت کرنے کیلئے حکمت عملی بنارہے ہیں یقینا اس جلسہ میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان ،نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین اور مسلم لیگ ن کے سالار لشکر سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم کے مطابق اس جلسہ میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہو گی اور انشاء اللہ آئندہ آنے والے انتخابات میں ہماری جماعت ضلع میں پھر کلین سویپ کریگی۔