لیگی ایم پی اکے چوہدری سعید اقبال کا این اے 66سے بلال اظہر کیانی کی حمایت کا اعلان

اتوار 6 مئی 2018 19:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال نے ایک بہت بڑا اکٹھ کر کے حلقہ این اے 66سے بلال اظہر کیانی کی حمایت کا اعلان کر دیا ،جبکہ حلقہ این اے 66سے بلال اظہر کیانی اور حلقہ پی پی 25کے رکن پنجاب اسمبلی مہر محمدفیاض کے ساتھ ساتھ عامر سلیم میر ،تبسم شاہین ڈار کے علاوہ دیگر مسلم لیگ ن کے کارکن اور قائدین ان کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کے مقابل موجودہ رکن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین جن کے بیٹے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور سالار لشکر چوہدری ندیم خادم حلقہ این اے 66سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں آئندہ آنے والے حالات میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا عوام کو اس کا انتظار ہے۔