ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا شہر کے مختلف گرجا گھروں اور داخلی و خارجی ناکوں کا دورہ

اتوار مئی 19:30

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر معین مسعود نے شہر کے مختلف گرجا گھروں سمیت ناکہ جات کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے کیتھڈرل چرچ لارنس روڈ، یونائیٹڈ چرچ کچی آبادی ایف سی کالج اور نشترکالونی کے تمام چرچ ہائے سمیت شہر کے مختلف ناکہ جات کا دورہ کیااور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی بارے بریفنگ سمیت الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام ناکہ جات پر الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دینے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں۔ اسی طرح ایس ایس پی آپریشنز لاہورمنتظر مہدی نے سول لائنز،اولڈ انار کلی، قلعہ گجر سنگھ و گلبرگ کے علاقوں کے گرجا گھروں اور حساس مقامات کا دورہ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز نے گرجا گھروں اور حساس مقامات کو فول پروف بنانے کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار الرٹ اور اچھے ٹرن آئوٹ کے ساتھ فرائض سرانجام دیں۔سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار مشکوک شخص یا گاڑی پر کڑی نظر رکھیں۔