لاہور،پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے پانچویں روز کچھ فائنلز مکمل

اتوار 6 مئی 2018 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے پانچویں روز کچھ فائنلز مکمل ہوئے۔مینز سنگل ، لیڈیز سنگل، انڈر 18 اور کچھ کیٹیگریز کے فائنلز آج بروز پیر کو ہوں گے ۔ فائنل کے مہمان خصوصی ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف ہوں گے۔ تقریب انعامات 7 مئی کی شام پانچ بجے ہوگی۔

انڈر 16 کے فائنل میں سوئی گیس کے عاقب حیات نے لاہور کے نعلین عباس کو 6-3, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا جبکہ انڈر 18 ڈبلز کے فائنل میں سوئی گیس کی جوڑی ثاقب حیات اور محمدشعیب نے احمد کامل اور ذلان خان کو 6-3, 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ فائنلز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔ موسم نے بھی تماشائیوں کو ٹینس کے زبردست مقابلے دیکھنے پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک، ایس این جی پی ایل کے سپورٹس آفیسر محمد ہارون ، چیف ریفری عارف قریشی، فہیم صدیقی اور دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔ انڈر12 کے فائنل میں حامد اسرار نے بلال عاصم کو 6-3, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 14 ڈبلز کے فائنل میں حامد اسرار اور حسن علی نے پشاور کے عزیر خان اور کاشان عمر کو 6-4, 7-5 سے ہرا دیا۔ گرلز انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنل میں شمزہ طاہر نے ندا اکرم کو ٰ6-1, 6-2 سے، دوسرے سیمی فائنل میں ماہا سید نے ملائیکہ ملک کو 6-4, 7-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا