کراچی، تھیلے سیمیا کے بچے اور والدین ڈپٹی سپیکر شہلارضا کی قیادت میں آج چراغ روشن کریںگے

اتوار 6 مئی 2018 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) 8مئی تھیلے سیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے عمیر ثناء فائونڈیشن کے تحت یکم مئی سے آٹھ مئی تک چلائی جانے والی تھیلے سیمیا آگاہی مہم کے سلسلے میں پیر7مئی کو شام 6بجے باب ایمان مزارِ قائد پر تھیلے سیمیا کے سیکڑوں بچے اور ان کے والدین ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی قیادت میں چراغ روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن،سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے سیکریٹری ڈاکٹرزاہد انصاری،سیکریٹری آف سوشل ویلفیئر حکومت سندھ عالیہ شاہد ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور دیگر شریک ہوں گے۔چراغ روشن کرنے کا مقصد تھیلے سیمیا کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ تھیلے سیمیا ایک موروثی بیماری ہے جو والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے،اس بیماری میں خون بننے کا عمل رک جاتا ہے نتیجتاً مریض کو ہر ماہ خون لگوانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال چھ ہزار بچے تھیلے سیمیا کا مرض لے کر پیدا ہو رہے ہیں۔عمیر ثناء فائونڈیشن گزشتہ 13سال سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کی جدوجہد کر رہی ہی