میگا سٹی میگا مارچ کراچی کے عوام کے بنیادی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لئے امید کی نئی کرن ہے،عبدالحاکم قائد

اتوار 6 مئی 2018 19:40

ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ میگا سٹی میگا مارچ کراچی کے عوام کے بنیادی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لئے امید کی نئی کرن ہے ۔ کراچی کے عوام جوق درجوق میگا سٹی میگا مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے ۔ تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ میگا سٹی ایک منفرود اور قابل قدر کوشش ہے تاکہ کراچی کے عوام کے مستقبل کاحل نکالا جاسکے ۔

پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے تحریک نوجوانوں پاکستان کے چیئرمین عبداللہ حمیدگل اور صوبائی صدر نعیم خان کو پاسبان کے زیر اہتمام میگا سٹی میگا مارچ میں شرکت کا دعوت نامہ دیا ۔ دریں اثنا پاسبان کراچی کے زیر اہتمام اتوار 13مئی کو سہہ پہر 3بجے مزار قائد سے تبت سینٹر تک میگا سٹی میگا مارچ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔

پاسبان رہنمائوں نے پاسبان ورکرز کے جوش و جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاسبان واحد سیاسی جماعت ہے جس کے ورکرز اپنے قائدین کی ہدایت پر لبیک کرتے ہوئے تیاریوں میں دن رات لگے رہتے ہیں ۔ پاسبان کا میگا سٹی میگا مارچ تاریخی اور ملک میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اوربزرگ، خواتین ،بچے ، طلبہ و طالبات ،نوجوان ،اساتذہ ،وکلاء ،تاجر ،صحافی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہری بھرپور شریک ہونگے

متعلقہ عنوان :