بلاول بھٹوکے لاہورممبرسازی کیمپوں میں شانداراستقبال نے شریف برادران اوردرباریوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں،محمد اشرف بھٹی

اتوار مئی 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکے لاہورممبرسازی کیمپوں میں شانداراستقبال نے شریف برادران اوردرباریوں کے ہوش اڑا دیئے ہیںاورانہیں اب پتا چل گیا ہے کہ تخت لاہوربھی ان کے ہاتھ سے نکلنے والا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ پنجاب کا بیڑہ غرق کرنے والی (ن)لیگ کے برے دن شروع ہوچکے ہیں ،پنجاب کے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں،ہسپتالوں میں ادویات نہیں،خزانہ خالی ،غربت،مہنگائی اورقرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، غریب مزدوراپنے گردے بیچ کرگھر کا چولہا جلا رہے ہیںاوردنیا کا سب سے بڑا جھوٹا اورنااہل شخص مانسہرہ جلسے میں پنجاب کی جعلی ترقی کا چورن بیچ رہا ہے انہیں شرم آنی چاہیے وہ آج تک اپنے حلقے کوصاف پانی نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکے لاہورمیں شانداراستقبال نے ثابت کردیا ہے کہ پنجاب کی عوام اب شریف برادران سے تنگ آچکی ہے آئندہ الیکشن کے بعد پنجاب میں بھی انشااللہ پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی