تلہ گنگ،تھانہ ٹمن کے علاقہ میں 18ماہ کے بچے کی پر اسرار موت ،ماں بچہ پڑوسیوں کے حوالے کر کے میکے گئی ،واپسی پر بچہ غائب ،لاش ڈیڑھ کلومیٹر دور دریائے سواں سے ملی

اتوار مئی 19:40

تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) تھانہ ٹمن کے علاقہ مرکھال میں 18ماہ کے بچے کی پر اسرار موت ،ماں بچہ پڑوسیوں کے حوالے کر کے میکے گئی ،واپسی پر بچہ غائب ،لاش ڈیڑھ کلومیٹر دور دریائے سواں سے ملی تو والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے ،علاقہ بھر کی فضا سوگوار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسماة کرم بھری مرکھال نے پولیس تھانہ ٹمن کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اُس نے اٹھارہ ماہ کے اپنے بیٹے محی الدین ولد مشتاق احمد کو پڑوسیوں کے گھر چھوڑا جہاں اس وقت آٹھ سالہ زاہدہ نا می بچی موجود تھی ۔

اپنے بیٹے کو اُس کے حوالے کر کے میں اپنے میکے چلی گئی ۔جب واپس آئی تو بچہ غائب تھا ۔گھروالوں ،اہل علاقہ اور پولیس نے کافی تگ و دو کے بعد بچے کی لاش ڈیڑھ کلومیٹر دور دریائے سواں کے قریب سے بر آمد کر لی گئی ۔بچے کے جسم پر خراشوں کے نشانات پائے گئے ۔بچے کی لاش ملنے پر جہاں والدین صدمے سے نڈھال ہو گئے وہیں علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی ۔معصوم بچے کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا ۔۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :