راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی ،9ملزمان گرفتار3680گرام چرس3پستول30بورمعہ13روند برآمد

اتوار مئی 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں9ملزمان کو گرفتار کر کی3680گرام چرس3پستول30بورمعہ13روند برآمد کر لیے ہیںاطلاعات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے تقی سے 1300گرام چرس ، تھانہ مری پولیس نے سالک شاہ سے 1140گرام چرس، خلیل سے 1240گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے بلال سے 1 پستول 30بور معہ 3روند ، منظور سے 1 پستول 30بور معہ 3روند ، تھانہ سول لائن پولیس نے بلال سے 1 پستول 30بور معہ 7روند ،اسماعیل سے 1 پستول 9ایم ایم معہ 4روند ،جبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے عاقب اور ابراہیم کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔