راولپنڈی،شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آنا اور اچھی گفتار سے بات کرنے سے ٹریفک پولیس کا مثبت امیج اجاگر ہوتا ہے،چیف ٹریفک افسر

ایس ایس پی بلال افتخا ر نے ٹریفک واردنز کے خلاف عوام سے بدتمیزی کی شکائیت پر ٹریفک پولیس کو ’’پہلے سلام پھر کلام‘‘ سلوگن پر عمل کرنے احکامات جاری کر دیئے اس امر کا فیصلہ سی ٹی او نے دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن کی عوم سے بد اخلاقی اور بد زبانی کی بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا

اتوار مئی 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخا ر نے ٹریفک واردنز کے خلاف عوام سے بدتمیزی کی شکائیت پر ٹریفک پولیس کو ’’پہلے سلام پھر کلام‘‘ سلوگن پر عمل کرنے احکامات جاری کر دیئے اس امر کا فیصلہ سی ٹی او نے دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن کی عوم سے بد اخلاقی اور بد زبانی کی بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا انہوںنے کہاکہ شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آنا اور اچھی گفتار سے بات کرنے سے ٹریفک پولیس کا مثبت امیج اجاگر ہوتا ہے جس سے روڈ یوزرز میں یہ شعور پیدا ہوتا ہے کہ ٹریفک پولیس دورانِ سفر ہماری ہی حفاظت اور محفوظ سفر کے پیش نظر ٹریفک لاء انفورسمنٹ پر عمل درآمد کروا رہی ہے اور ٹریفک وائلیشن کی صورت میں جاری کیا جانے والا چالان ٹکٹ سزا نہیں بلکہ اصلاح ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کے بھی ضابطے ہیں جن کی پابندی کرنا ہر روڈ یوزرز پر فرض ہے کیونکہ ایک کے حقو ق دوسرے کے فرائض ہیں جن کی پابندی لازم و ملزوم ہے انہوںنے کہا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے فرینڈلی پولیسنگ کے تحت عوام الناس میں بڑے پیمانے پر’’ ٹریفک قوانین آگاہی مہم‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں سکول ، کالجزاور یونیورسٹیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے افراد میں آگاہی فراہمی کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور بذریعہ پمفلٹس، آگاہی بینرز، ٹریفک آگاہی بورڈز، لیکچرز، پبلک ایڈریس سسٹم ،بریفنگز اور مختلف چوراہوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک آگاہی بورڈز اٹھا کر آگاہی کا عمل بھی جاری ہے جن پر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق سلوگن تحریر ہیں آگاہی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے ساتھ دوستانہ پالیسی کے تحت ٹریفک پولیس کی طرف سے روڈ یوزرز کو سیلوٹ بھی پیش کیا جارہا ہے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی بلال افتخار نے کہا کہ اچھے رویے اور صبر و تحمل سے فرائض کی ادائیگی پولیس کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے افسران و اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ’’پہلے سلام پھر کلام‘‘ کے سلوگن پر عمل پیرا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :