اولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کرنے والے 4ڈولفن فورس کے اہلکار معطل کر دیئے

اتوار 6 مئی 2018 19:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کرنے والے 4ڈولفن فورس کے اہلکار معطل کر دیئے ہیں اطلاعات کے مطابق نجی ٹی وی کے کمیرہ مین شاہ زیب صدر میٹرو سٹیشن پر فوٹیج بنا رہے تھے کہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے کیمرہ مین سے کیمرہ اور موبائل چھیننے کی کوشش کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں شاہ زیب کو ہتھکڑی لگا کر تھانہ کینٹ لے گئے ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد طاہر نصیر نے واقعہ کی فوری اطلاع ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف کو دی جس پر انہوں نے پولیس ترجمان عمران کاظمی کو فوری طور پر تھانہ کینٹ پہنچنے اور معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا جس پر عمران کاظمی نے معاملہ کی فوری رپورٹ ایس ایس پی آپریشنز کو دی جس پرایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف نے ڈولفن فورس کے 4اہلکار محمد مبشر ، توقیر ، فیصل اور منصور کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :