نگران وزیراعظم کا معاملہ اگلے دو ہفتوں میں حل ہو جائے گا ، اپوزیشن سے مشاورت جا ری ہے ، سینیٹر شاہد اللہ خان

اتوار 6 مئی 2018 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) وفاقی وزیر سینیٹر شاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ اگلے دو ہفتوں میں حل ہو جائے گا ، اپوزیشن سے مشاورت جا ری ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے چناؤ کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت جاری ہے اور روان ماہ اگلے دو ہفتوں میں نام فائنل کر کے یہ معاملہ بھی حل کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگی پارٹی جمہوریت پسند ہے اور ن لیگ کا ساتھ دینے والے دراصل پاکستانی کا ساتھ دے رہے ہیں جو ن لیگ کو چھوڑ کر چلے گئے یا جا رہے ہیں وہ لوٹے ہیں اور پرویز مشرف کے ساتھی تھے ان کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا ہے کہ میںکسی دور میں بھی آمریت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی مشرف کاساتھی تھا میں مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگی ہی رہوں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ ووٹ کی عزت کے لئے اور جمہوریت کے لئے کام کر رہی ہے اس کوشش میں ہم اپنی پارٹی کو بھر پور سپورٹ کریں گے آمریت کے سامنے پہلے کبھی جھکے ہیں نہ اب کسی کے سامنے سر جھکائیں گے۔