ضلع انتظامیہ کرک کی بڑی کارروائی ، 10غیر قانونی کلینکس و لیبارٹریز سیل کردیں

اتوار 6 مئی 2018 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع انتظامیہ کرک نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10غیر قانونی کلینکس اورلیبارٹریاں سیل کردیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کرک ظریف ا لمانی اورچیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات پر چیف انسپکٹر سلیمان جلال خان ،ڈرگ انسپکٹر عرفان اللہ وزیر اور دیگر متعلقہ حکام پر مشتمل انسپیکشن ٹیم نے شہر میں قائم نجی کلینکس کامعائنہ کیا اور ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2015 کے تحت مطلوبہ اسناد،لائسنس، پروفیشنل سٹاف نہ رکھنے اور کسی ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے 10کلینکس و لیبارٹریز کو سیل کردیاجن میں محی الدین کلینیکل ایکسرے ،ڈاکٹر نعمت اللہ کلینک،الشفاء میڈیکل لیب،ڈاکٹر احسان اللہ کلینک،عمیر کلینک،عاطف ایکسرے،تاج میڈیکل لیب،اکثرکلینیکل لیب،احمد ڈیجیٹل ایکسرے،ڈاکٹر اشفاق کلینک شامل ہیں۔

متعدد کلینکس پر پروفیشنل ڈاکٹرز موجود نہیں تھے جبکہ چھاپوں کے دوران کئی لیبارٹری مالکان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔اس موقع پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی کلینکس و لیبارٹریوں کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا عندیہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :