سپورٹس نیوز )

فیصل آباد،پاکستان کپ 2018ء کے دوران قومی کرکٹر صہیب مقصود زخمی ڈاکٹر ز کی تین ماہ بیڈ ریسٹ کرنے کی ہدایت

اتوار 6 مئی 2018 19:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ 2018ء کے فائنل میچ فیڈرل ایریا اورخیبرپختونخواہ کے مابین میچ کے دوران قومی کرکٹر صہیب مقصود کھیلتے ہوئے گر کر زخمی ہو گئے ڈاکٹر ز نے تین ماہ بیڈ ریسٹ کرنے کی ہدایت کردی آن لائن کے مطابق ااقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ 2018ء کے فائنل میچ فیڈرل ایریا کے وائس کپتان صہیب مقصود کو کھیلتے کندھے پر شدید چوٹ لگی اور وہ زخمی ہوگئے زخمی ہونے کی وجہ سے وہ اپنا میچ بھی مکمل نہ کر سکے زخمی ہونے کی بناء مقامی ہسپتال داخل کرایا دیا گیا صہیب مقصود کو ڈاکٹرز نے شولڈانجری کی وجہ سے تین ماہ تک بیڈ ریسٹ بتا ئی ہے ،

متعلقہ عنوان :