فرض شناس افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کاجھومرہیں،آرپی او

اتوار 6 مئی 2018 19:40

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد ادریس احمد نے کہا ہے کہ فرض شناس ‘ایماندار او رخوش اخلاق پولیس افسران محکمہ پولیس کے لیے جہاں نیک نامی کا باعث بنتے ہیں وہیں یہ محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر بھی ہیں پنجاب پولیس اور قوم ایسے سپوتو ںپر فخر کرتی ہے ایسے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے اور اس کے برعکس منفی رویہ اور عہدے کا ناجائزاستعمال کرنے والے پولیس افسران وملازمین محکمہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں اور انہیں سخت محکمانہ کاوائی سے گزرنا پڑتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رض-وان عمر گوندل کے ہمراہ تھانہ سٹی کبیروالا کی انسپکشن کے دوران کیا ۔انہو ںنے کہا کہ ہر اک پولیس آفیسر او رملازم خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دے کیونکہ ایسے ہی افسران کو عزت ملتی ہے اور انہیں انعامات سے نوازا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

آرپی او نے موقع پر موجود پولیس افسران اورجوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ بحیثیت انسان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے آپ کو پولیس آفیسر کی بجائے عوام کا خادم بن کر ان کے دکھوں کا مداوا کریں اوران کے مسائل کے حل کیلئے تھانوں پر آنے والے شہریوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھیں اور ان کے مسئلہ کو خندہ پیشانی اور ہمدردی سے سن کر ان کے مسئلے کو میرٹ پر حل کرکے انہیں فوری انصا ف مہیاکریں ۔

انہوں نے اس دوران تھانے کا ریکارڈ‘صفائی ستھرائی ‘مال مقدمات او رحوالات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا ۔ بعدازاں آرپی او ملتان محمد اادریس احمد کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسرا ن سے کرائم کی صورتحال او رپولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقا د ہوا ۔آرپی او نے کہا کہ مجرمان اشتہاری او رعدالتی مفروران کی گرفتاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ‘زیر تفتیش مقدمات کو فوری یکسو کریں‘منشیات فروشوں او رناجائز اسلحہ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈائون جار ی رکھیںاور کریمنل سرگرمیوں میں ملوث گینگز کو ترجیحی بنیاوں پر گرفتار کریں ۔

قبل ازیں آرپی او ملتان محمد ادریس احمد نے ڈی پی او کے ہمراہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران وملازمین میں تعریفی سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔