ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا

اتوار 6 مئی 2018 19:40

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ریسکیو 1122 کی جانب سے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر اعجاز انجم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ان فائر فائٹرشہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ،جنہوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا یہ لوگ اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں۔

ریسکیو 1122 خاینوال نے گزشتہ سال کئی ملین سے زائد کا نقصان ہونے سے بچایا ریسکو 1122 کے اہلکاروں نے اس عالمی دن کے موقع پر عہد کیا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیا رہیں ۔بعد ازاں ریسکیو 1122 کی جانب سے ریلی نکالی گی جو لاہور موڑ سے شروع ہو کر ٹی چوک ،ایوب چوک سے ہوتی ہوئی ریسکیوآفس میں اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیور 1122ڈاکٹر اعجاز انجم نے کی ریلی میں ریسکیو آفیسرز ،اہلکاروں ،گاڑیوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور ریسکیو 1122کی کارکردگی کو سراہا ریسکیو سیفٹی آفیسر کنور فہیم کی جانب سے شہریوں کو فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی دی گی اور پمفلٹ تقسیم کیے گے۔

(جاری ہے)

آخر میں سال میں بہترین کارکردگی دکھانے دالے لیڈ فائر ریسکیوزعدیل حیدر شاہ ،محمد ساجد،شاہد محمود اور فائر ریسکیو فیصل سلیم ، محمد نعیم اور ناصر عباس کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر کنٹرول روم انچارج محمد نعیم ،اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد سلیم اور میڈیا کوآرڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :