کسانوں کے مسائل کو حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ڈی پی او

اتوار 6 مئی 2018 19:40

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ کسان اور کاشتکار ملکی معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کسانوں کے مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پاکستان کسان اتحاد کے پانچ رکنی وفد کی ملاقات دوران کیا۔

وفد کی قیادت میاں غلام مصطفے ٰ وٹو نے کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوحسن اسد علوی نے کہا کہ واپڈ ا انتظامیہ کسانوںکے بجلی کے معاملات کو حل کروانے کے لیے اپنا کلید ی رول ادا کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں کو ضلعی پولیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا ہے یا کسی سرکاری محکمہ سے کوئی شکایت ہے تو ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر ہمہ وقت آ پ کے لیے حاضر ہیں کسانوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفاتر 24گھنٹے کھلے ہیں ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ کسان اور کاشتکار بھی اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی صورت قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے ۔

پاکستان کسان اتحا دکے وفد نے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانو ن کی مکمل پاسداری کریں گے اس موقع پر اے ڈی سی عمر جاوید بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :